امرود

رواں ماہ امرود کے باغات کی آبپاشی 20 سے25دن کے وقفہ سے کرنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن)باغبانوں کو رواں ماہ جنوری کے دوران امرود کے باغات کی آبپاشی 20 سے25دن کے وقفہ سے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ امرود کے باغبا ن ماہ جنوری کے دوران 20 سے 25دن کے وقفہ سے باغات کی آبپاشی کریں تاہم فروری اورمارچ کے دوران آبپاشی کا دورانیہ 15سے 20روزکردیناچاہئیے تاکہ امرودکی بروقت و مناسب بارآوری کاعمل مکمل ہوسکے

۔ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصوراحمدنویدامجد نےبتایا کہ امرودپاکستان کا چوتھا اور صوبہ پنجاب کا تیسرااہم ترین پھل ہے جس کی پیداوار 600ہزار ٹن سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ قصورشیخوپورہ ساہیوال فیصل آباد اوکاڑہ ننکانہ صاحب کے اضلاع میں امرودکی کاشت وسیع پیمانے پر کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں