عمران خان

دہشت گردی کا مقدمہ، عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر

اسلام آباد(نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دہشت گردی کے مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی۔

عمران خان کے مشیر قانونی امور بابر اعوان اور ایڈووکیٹ فیصل چوہدری کے ذریعے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی گئی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف گزشتہ روز دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا لیکن درخواست گزار کا ماضی کا کوئی کرمنل ریکارڈ بھی نہیں ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرے، کیس میں شامل تفتیش ہونے کے لیے تیار ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں