ڈبلیو ایچ او

دنیا کے تمام ملک کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے وینٹیلیٹرز تیار رکھیں، ڈبلیو ایچ او کا انتباہ

نیویارک(عکس آن لائن)عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)نے کہا ہے کہ دنیا کے تمام ملک کورونا وائرس کے شدید بیمار مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے بڑی تعداد میں وینٹیلیٹرز (ventilators) تیار رکھیں اور آکسیجن سسٹم کی دستیابی یقینی بنائیں۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس 60 سال سے زیادہ عمر اور ایسے افراد کو زیادہ شکار کرتا ہے جن کی صحت پہلے ہی دیگر بیماریوں کے باعث خراب ہو۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا کے مریضوں کے لیے آکسیجن تھراپی بہت اہم علاج ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے شکار مریضوں میں شرح اموات صرف 2 سے 5 فیصد ہے، جبکہ اب تک 60 ملکوں میں کورونا وائرس سے 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 88 ہزار متاثر ہوئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں