اجمل وزیر

خیبرپختونخواہ میں کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد کار 5 ہزار تک بڑھائیں گے، اجمل وزیر

پشاور(عکس آن لائن) خیبرپختونخواہ میں تمام تر احتیاطی تدابیر کے باوجود کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ مشیر اطلاعات نے کہا ہے کہ 34 افراد جاں بحق اور صوبے میں کورونا کے نئے 47 کیسز کے بعد تعداد 744 ہوگئی ہے۔

سول سیکریٹریٹ پشاور میں پریس بریفنگ میں اجمل وزیر نے کہا کہ صوبے میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 145 ہے۔ قرنطین مراکز میں صحتیاب ہونے والوں کو گھروں کو بھیج دیا ہے۔

مجموعی طور پر 4 ہزار 305 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ صوبے میں کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد کار 5 ہزار تک بڑھائیں گے۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ کے مطابق احساس پروگرام کے تحت شفاف طریقے سے عوام میں امدادی رقوم تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ کسی نے بھی امدادی رقوم میں مسائل بنائے تو کارروائی ہوگی۔اجمل وزیر نے مزید کہا کہ پولیس شہداءکے 196 بچوں کو پولیس میں اے ایس آئی بھرتی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل جاری رہے گی۔ انضام سے رہ جانے والے خاصہ داروں کیلئے صوبائی حکومت آرڈیننس لایا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں