نورالحق قادری

حکومت کو کوئی گھبراہٹ نہیں، اسلام آباد پرسکون ہے، نورالحق قادری

اسلام آباد(عکس آن لائن) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ حکومت کو کوئی گھبراہٹ نہیں، اسلام آباد پرسکون ہے، جو بد نظمی پھیلائے گا اس سے اسی طرح نمٹا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے مطالبات سنیں گے اور جائز چیزوں پر غور کیا جائے گا،پرامن دھرنا یا احتجاج والوں کو ہر سہولت فراہم کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جو بد نظمی پھیلائے گا اس سے اسی طرح نمٹا جائے گا، کچھ لوگ آگ اورشعلے، کچھ پھول اور شہد کی باتیں کرتے ہیں۔پیر نورالحق قادری نے کہا کہ حکومت کو کوئی گھبراہٹ نہیں، اسلام آباد پرسکون ہے، بات چیت کر کے مولانا کو راضی کرنے کی کوشش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں