حکومت پنجاب

حکومت پنجاب کا نئے ڈویژن، اضلاع اور نئی تحصیلوں کے قیام پرغور،عثمان بزدار نے اداروں کوٹاسک سونپ دیا

لاہور(عکس آن لائن ) پنجاب حکومت نے صوبے میں نئے ڈویژن ، نئے اضلاع اورنئی تحصیلوں کے قیام پر غورشروع کردیا ہے، جب کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے خاموشی کے ساتھ مختلف اداروں کوٹاسک سونپ دیا ہے۔

اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر خفیہ طور پر نئے اضلاع ، تحصیلوں کے لئے کام شروع کردیا گیا ہے، اور مختلف اداروں سے نئے اضلاع کے حوالے سے ابتدائی رپورٹس مانگ لی گئی ہیں۔ وزیراعلی اصولی طور پر نئے اضلاع اور نئی تحصیلوں کے قیام کے حامی ہیں اور انہوں نے نئے فیصلے کے حوالے سے ابتدائی مشاورت بھی کرلی ہے، اور سیاسی طور پر اس فیصلے کے وسیع پیمانے پر اثرات مرتب ہوں گے۔ بجٹ منظوری کے بعد پنجاب میں نئے اضلاع ،نئی تحصیلوں اورنئے ڈویژن کے حوالے سے با ضابطہ کام ہوگا، سیاسی رہنماں اور ارکان اسمبلی سے بھی ان کے اضلاع میں ردو بدل کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی، پنجاب بھر میں زیادہ آبادی والے بڑے اضلاع میں کانٹ چھانٹ کا امکان ہے اور کئی حلقوں میں ردوبدل متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں