شیری رحمن

حکومت نے ہسپتالوں کے ضروری سامان پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگا دیا ہے ،کمزور طبقہ شدید متاثر ہوگا،شیری رحمن

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ حکومت نے کرونا کے دوران ہسپتالوں کے ضروری سامان بشمول آلات پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگا دیا ہے جس سے کمزور طبقہ شدید متاثر ہوگا،صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں مہنگائی کا سونامی آئےگا۔

ایک ٹوئٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ حکومت نے کرونا کے دوران ہسپتالوں کے ضروری سامان بشمول آلات پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگا دیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس سے صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں مہنگائی کا سونامی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی سپلائی پر ٹیکس سے ملک کے زیادہ کمزور طبقے متاثر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس سے ہسپتالوں کی آپریشنل لاگت اور علاج معالجہ شدید متاثر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے چھٹے شیڈول سے اندراج نمبر 52-A کے اخراج نے صحت کے شعبے کا پورا منظر نامہ تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی سپلائی پر بھی حکومت اب سیلز ٹیکس کی وصولی کرے گی جس سے اعلاج کی لاگت میں شدید اضافہ ہوگا۔ شیری رحمن نے کہا کہ اس تباہی کو نام نہاد صحت کارڈ بھی نہیں روک سکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں