جنرل ہسپتال

جنرل ہسپتال کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری، ایمرجنسی و آؤٹ ڈور میں2294793 مریضوں کا علاج

لاہور(عکس آن لائن) ڈاکٹری پیشہ پیغمبری ہے اور دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والی ہی دنیا و آخرت میں سر خرو ہونگے لہذا ہمیں اپنے ذاتی مسائل کو بالائے طاق رکھتے ہوئے معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کی خدمت کو اپنا نصب العین بنانا چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے لاہور جنرل ہسپتال کی سالانہ کار کردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر محمود صلاح الدین ، ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر رانا محمد شفیق، اے ایم ایس و ڈی ایم ایس صاحبان بھی موجود تھے۔ پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے بتایا کہ ادارے کے تمام شعبوں میں سینئر ڈاکٹرز کی تعیناتی اور کنسلٹنٹ کی دستیابی ، جدید و معیاری طبی سہولیات کی فراہمی سے 2019کے دوران ایل جی ایچ کے ایمرجنسی اور آؤٹ ڈور میں2294793مریض آئے ۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ 2015میں اس ہسپتال میں مجموعی طور پر 14لاکھ79ہزار 682مریض آئے تھے۔ پرنسپل کا کہنا تھا کہ بغیر پرچی فیس مفت علاج معالجہ کیا جا رہا ہے جبکہ مریضوں کے علاوہ اُن کے لواحقین کو بھی آرام گاہ اور پناہ گاہ کی سہولتیں باہم پہنچائی جا رہی ہیں نیز مخیر حضرات کے تعاون سے تینوں وقت کا کھانا بھی مہیا کیا جا رہا ہے جبکہ ایل جی ایچ صوبے کا واحد شفاء خانہ ہے جہاں ایوننگ آؤٹ ڈور شفٹ سے سرکاری و نیم اداروں کے ملازمین و شہری بھرپور استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔پرنسپل پروفیسر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا کہ ایل جی ایچ کو ریکارڈ تعداد میں مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات باہم پہنچانے کا اعزاز حاصل ہے جو کہ وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے ویژن کا عکاس ہے ۔پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ جنرل ہسپتال میں شام کے اوقات میں بھی شعبہ آؤٹ ڈور لاکھوں مریضوں کو تشخیص اور علاج کی سہولتیں دے رہا ہے جبکہ ڈاکٹرز اور طبی عملے نے سال2019میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ انشاء اللہ سال2020گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ بہتر پرفارمنس دکھائیں گے اور بلا تفریق شہریوں کو اس تاریخی ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔پرنسپل نے گزشتہ برس کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی میں 8لاکھ 97ہزار 478 مریضوں کو ادویات، آپریشن کا سامان ، سی ٹی سکین سمیت تمام تشخیصی سہولیات مفت فراہم کی گئیں۔ آؤٹ ڈور میں13لاکھ 97ہزار 315مریضوں کا طبی معائنہ اور 12ماہ میں86ہزار278 مریضوں کوداخل کیا گیا اور 75ہزار 623مختلف نوعیت کے آپریشن کئے گئے۔علاوہ ازیں 82ہزار376سی ٹی سکین،22ہزار977ایم آر آئی ہوئے نیز 18762ڈائلسز،6049گیسٹروسکوپی اور 78777ای سی جی کی گئیں۔اسی طرح 1826ایکو کارڈو گرافی،3781فائبرو سکین ،290میموگرافی ،688نیورو اینجیو گرافی کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں