چینی وزارت خارجہ

جاپان جوہری پانی کے سمندر میں اخراج کو بند کرے،چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (عکس آن لائن) چین کی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ جاپانی حکومت نے جوہری آلودہ پانی کے اخراج کی تنصیبات کا آزمائشی آپریشن شروع کیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جاپان نے یکطرفہ طور پر زبردستی جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کی طرف ایک اور قدم اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین جاپان پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے سمندرمیں آلودہ پانی کے اخراج کو ترک کرے اورسمندر میں پانی کے اخراج کے علاوہ دوسرے منصوبوں کا مکمل مطالعہ کرکے بین الاقوامی نگرانی کو قبول کرتے ہوئے جوہری آلودہ پانی کے مسئلے سے سائنسی، محفوظ اور شفاف طریقے سے نمٹے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں