تربوزکی اگیتی فصل

تربوز کی اگیتی فصل کی کاشت رواں ماہ مارچ کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن) ترجمان محکمہ زراعت نے تربوز کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تربوز کی اگیتی فصل کی کاشت رواں ماہ مارچ کے آخر تک مکمل کرلیں تاکہ صحتمند اور بہتر پیداوارحاصل کرنا ممکن ہوسکے۔

انہوں نےبتایا کہ تربوزکی کاشت کے لئے زرخیزریتلی میرازمین جس میں پانی کا بہتر نکاس موجود ہو میں تربوزکی اگیتی فصل کاشت کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشت سے قبل زمین کو ہموار کرکے گوبرکی گلی سڑی کھاد15 سے 20ٹن فی ایکڑڈالی جائے اور ہل چلا کر اس کھادکو زمین میں مکس کردیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ زمین کی تیاری کے لئے ایک بار مٹی پلٹنے اور تین سے چار بار عام ہل چلا کر سہاگہ دینے سے زمین اچھی طرح نرم اور بھربھری ہوجاتی ہے جو بہترین فصل پیداکرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اچھی روائیدگی والا ایک کلو گرام بیج فی ایکڑ استعمال کرناچاہئیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں