بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

اسلام آباد(عکس آن لائن)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ۔تفصیلات کے مطابق 2014 سے 2019 سال کی آڈٹ رپورٹ سامنے آگئی جس کے مطابق بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے 2 لاکھ 44 ہزار مستحقین امداد سے محروم رہے ۔ آڈٹ رپور ٹ کے مطابق 2 لاکھ 44 ہزار مستحقین کو 2014 سے 2019 تک وظیفہ نہیں ملا، آڈٹ رپورٹ بی آئی ایس پی کے ذمے 8.18 ملین روپے کی رقم قابل ادائیگی ہے ،2014 سے 2019 کے دوران ان مستحقین کو دوبارہ بائیو میٹرک کیلئے کہا گیا۔

رپورٹ کے مطابق نادرا کو مستحقین کی بائیو میٹرک تصدیق کی ہدایت کی گئی ، نادرا کی جانب سے رپورٹ نہ ملنے پر 2 لاکھ 44 ہزار شہری امداد سے محروم رہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق بی آئی ایس پی میں بے ضابطگی ری کریڈٹنگ پالیسی کی معطلی کی وجہ سے ہوئی ،بی آئی ایس پی بورڈ کی جانب سے ری کریڈٹنگ پالیسی کی منظوری دے گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں