بیرون ملک

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کاوعدہ پورا کردیا، عمران خان

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تمام تر مشکلات کے باوجود بیرون ملک میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کاوعدہ پورا کیا، سمندر پار پاکستانیوں کی ہرممکن مدد کرتے رہیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ ڈھائی لاکھ پاکستانیوں کو مختلف ممالک سے وطن واپس لایا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی طور پر ہوائی سفر میں شدید مشکلات درپیش رہیں لیکن حکومت نے تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کاوعدہ پورا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت اوورسیز پاکستانیوں سے ہرممکن تعاون کرے گی اور آئندہ بھی سمندر پار پاکستانیوں سے تعاون جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں