بختاور بھٹو

بلاول بھٹو کابختاور بھٹو کی شادی پر مبارک باد کے پیغامات دینے والوں سے اظہار تشکر

لاہور(عکس آن لائن)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بختاور بھٹو کی شادی پر مبارک باد کے پیغامات دینے والوں سے اظہار تشکرکرتے ہوئے کہاکہ کرونا وائرس کی ایس او پیز کے پیش نظر بی بی بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات میں کم مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے، ہمیں افسوس ہے کہ کرونا وائرس کی ایس او پیز کی وجہ سے شادی کی تقریبات میں بہت سے معزز افراد کو دعوت نہیں دے سکے ہیں۔

اسلام آباد، لاہور اور لاڑکانہ میں بھی شادی کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اور معززین، دوست اور پی پی پی فیملی کے افراد خوشیوں میں شریک ہوسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں