بشری بی بی

بشری بی بی کیخلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات طلب

لاہور (عکس آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے سابق خاتون اول بشری بی بی کیخلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت عالیہ نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان پولیس کو مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ آئی جی اسلام آباد نے عدالتی حکم پر اپنی دستخط شدہ رپورٹ جمع کرادی، جس میں بتایا گیا ہے کہ بشری بی بی کیخلاف تھانہ کوہسار میں ایک مقدمہ درج ہے۔

سرکاری وکیل نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ سندھ اور پنجاب میں بشری بی بی کیخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں۔ وکیل پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ بشری بی بی کی درخواست میں اینٹی کرپشن فریق نہیں۔ بشری بی بی کی مقدمات کی تفصیلات سے متعلق درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے سماعت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں