برقی پنکھوں

برقی پنکھوں کی برآمدات میں پہلی سہ ماہی کے دوران 9.26 فیصد اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) ملک سے برقی پنکھوں کی برآمدات میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 9.26 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرستمبر2020 تک کی مدت میں برقی پنکھوں کی برآمدات سے ملک کو 7.365 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجو پیوستہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 9.26 فیصدزیادہ ہے، گذشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں برقی پنکھوں کی برآمدات سے ملک کو 6.41 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق ستمبر2020 میں 1.722 ملین ڈالرمالیت کے پنکھوں کی برآمدات ریکارڈکی گئیں جوستمبر2019 کے مقابلہ میں زیادہ ہے، ستمبر2019 میں برقی پنکھوں کی برآمدات سے ملک کو1.688 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق پہلی سہ ماہی میں برآمدات میں 0.94 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ جولائی سے لیکرستمبر2020 تک کی مدت میں ملکی برآمدات کا حجم 5.458 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا ، گذشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملکی برآمدات کا حجم 5.510 ارب ڈالررہاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق پہلی سہ ماہی میں درآمدات کا حجم 11.262 ارب ڈالررہا جو گذشتہ مالی سال کی اسی عرصہ کے مقابلہ میں 0.56 فیصد زیادہ ہے ، گذشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملکی درآمدات کا حجم 11.262 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں