ایوی ایشن ڈویژن

ایوی ایشن ڈویژن کیلئے ایک ارب 82 کروڑ 78 لاکھ روپے جاری

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ایوی ایشن ڈویژن کیلئے مجموعی طور پر اب تک ایک ارب 82 کروڑ 78 لاکھ روپے کے فنڈزجاری کر دیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے رواں مالی سال کے دوران 2 ارب 58 کروڑ روپے زائدکے فنڈز مختص کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے اسلام آباد میں کسانی ڈیم کی تعمیر کیلئے 10 کروڑ اور کراچی میں موسمیاتی ریڈار کی تنصیب کیلئے 3 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں