ایمرجنسی کیش, اجمل وزیر

ایمرجنسی کیش جیسا کوئی پروگرام اب تک ملک میں نہیں آیا تھا، اجمل وزیر

پشاور(عکس آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا ہے کہ ایمرجنسی کیش جیسا کوئی پروگرام اب تک ملک میں نہیں آیا تھا، صورتحال دیکھتے ہوئے ٓیک لاکھ فیملیز تک زکوۃ پیکج بڑھایا ہے ، کورونا وائرس خدشات کے پیش نظر سختیاں کر رہے ہیں، نئے ایس او پیز کے تحت کے پی میں 5 بجے دکانیں بند ہوجائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات اجمل وزیر نے کرونا وائرس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکریٹری کے پی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے لیکن پھر بھی ہم وزیر اعظم کے وژن کے مطابق خود فرنٹ لائن پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی، مہنگائی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالیرنس ہے، ذخیرہ اندوزی ناقابل برداشت ہے، آرڈیننس کے تحت کارروائی ہوگی۔اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ لاک ڈائون سے متعلق فیصلے میٹنگ میں ہونگے، ہم صورتحال دیکھتے ہوئے سختیاں کررہے ہیں،

عوام یاد رکھیں کرونا وائرس کا واحد علاج احتیاط اور سماجی دوری ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایمرجنسی کیش جیسا کوئی پروگرام اب تک ملک میں نہیں آیا تھا، ایک لاکھ فیملیز تک زکوۃ پیکج بڑھایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو کرونا سے بچانا اور معیشت بھی دیکھنی ہے، عید کے دنوں میں جو اوقات کار کی سہولت دی تھی وہ ختم ہوگئی، عید سے پہلے لاک ڈائون سے متعلق جو اوقات کار تھے اب وہی ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں