ڈاکٹرز کا ڈیٹا

ایف بی آر کا ڈاکٹرز اور فزیشنز کے خلاف کریک ڈاون شروع ، پشاور کے 14پرائیویٹ اسپتالوں سے ریکارڈ طلب

پشاور(عکس آن لائن ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آمدن اور اثاثے چھپانے پر پشاور کے 14پرائیویٹ اسپتالوں سے ریکارڈ طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ڈاکٹرز اور فزیشنز کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا ہے ڈاکٹر سے متعلق معلومات فراہم نہ کرنے والے اسپتالوں پر جرمانہ بھی عائد کیا جارہاہے۔

ایف بی آر نے غیر معمولی آمدن والے ڈاکٹرز کے بینک اکاونٹس کی تفصیلات اور بیرونی دوروں کاریکارڈ بھی حاصل کر لیاہے۔ڈاکٹرز کو بیرونی دوروں پر بھیجنے والے ادویات ساز کمپنیوں سے متعلق بھی معلومات جمع کی جا رہی ہیں، سٹی ایریا، کینٹ ایریا، ٹان ایریا، حیات آباد سمیت شہر کے مختلف مقامات پر ڈاکٹروں کے اپنے کروڑوں روپے کے ذاتی اسپتالوں کے بارے میں بھی تفصیلات جمع کرنا شروع کردی ہیں۔اسپتالوں کو اس ضمن میں پرفارمے جاری کر دیئے گئے ہیں جس میں ڈاکٹروں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں