اٹک پٹرولیم

اٹک پٹرولیم کے منافع میں چھ ماہ کے دوران 24.8 فیصد کمی

اسلام آباد (عکس آن لائن) اٹک پٹرولیم لمیٹڈ (اے پی ایل) کے بعد از ٹیکس منافع میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 24.8 فیصد کمی ہوئی۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ (جولائی تا دسمبر 2019ء )کے دوران کمپنی کا بعداز ٹیکس منافع 1581 ملین روپے تک کم ہو گیا جبکہ گزشتہ مالی سال ( جولائی تا دسمبر 2018ء)کمپنی کا خالص منافع 2103 ملین روپے رہا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران اٹک پٹرولیم لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس منافع میں 522 ملین روپے ( 24.8 فیصد ) کمی ریکارڈ کی گئی، کمپنی کی فی حصص آمدنی بھی 21.13 روپے کے مقابلے میں 15.88 روپے فی حصص تک کم ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں