علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیوسٹی:ایم ایس سی،ماس کمیونیکیشنپروگرام کے داخلے جاری

اسلام آباد(عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ایم ایس سی،ماس کمیونیکشن سمیت دیگر پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے داخلے جاری ہیں ٗیہ پروگرام دو سال،چار سمسٹرزپر مشتمل ہے۔د اخلے کی اہلیت کم از کم بیچلر ڈگری سیکنڈ ڈویژن مقررہے۔

داخلہ خالصتاًمیرٹ کی بنیاد پر دیا جائے گا ٗ صرف منتخب امیدواروں کو فیس جمع کرانے کی اطلاع دی جائے گی۔داخلے کے خواہمشند امیدواروں کو 5۔جون تک آن لائن اپلائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔چئیرمین شعبہ ماس کمیونیکیشن ٗ پروفیسر ڈاکٹر ثاقب ریاض کے مطابق یونیورسٹی پاکستان میں میڈیا ایجوکیشن کے فروغ کے لئے ماس کمیونیکشن میں پی جی ڈی/ ایم ایس سی/ ایم فل/پی ایچ ڈی اور ایم ایس سی)ٹیلی ویژن پروڈکشن( پروگرامزکامیابی سے چلا رہی ہے اور اب تک ہزاروں طلبہ فارغ التحصیل ہوچکے ہیں ٗ جن میں زیادہ تر طلبہ پاکستان کے مختلف الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں ورکنگ جرنلسٹ کے حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ماسٹر اور ایم فل سطح کے پروگراموں کے لئے عالمی معیار کا نصاب تیار کیا گیا ہے۔یونیورسٹی نے گذشتہ سمسٹر خزاں 2019ء میں چار سالہ بی ایس)ماس کمیونیکیشن(پروگرام بھی متعارف کیا تھا۔ایم ایس سی )ماس کمیونیکشن(پروگرام کے داخلہ فارم اور پراسپیکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں