اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی کے امتحانات آج شروع ہوںگے

اسلام آباد (عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹرخزاں 2019ءکے میٹرک ایف اے/ایف ایس سی/اوپن ٹیک اور نان کریڈٹ کورسسز اے ٹی ٹی سی پی ٹی سی سی ٹی اور بی ایڈ )اولڈ(پروگرامزکے فائنل امتحانات ملک بھر میں ایک ساتھ آج )سوموار 2۔مارچ(کو شروع ہوںگے ۔طلبہ کو رول نمبر سلپس بذریعہ ڈاک ارسال کردی گئیں ہیں۔

ڈیٹ شیٹ اور رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرضیاءالقیوم کی خصوصی ہدایت پر طلبہ و طالبات کو قریب ترین مقامات پر امتحانات میں شرکت کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ملک بھر میں ضلع و تحصیل سطح پرامتحانی مراکز قائم کردئیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں سمسٹر بہار 2020ءکے دوسرے مرحلے کے داخلے بھی ملک بھر میں آج ) 2۔مارچ(سے شروع ہوگئے ہیں۔ پیش کئے جانے والے تعلیمی پروگرامز میں ایم اے/ایم ایس سی پوسٹ گریجویٹ ڈ پلومہ پروگرامز چار سالہ بی ایس(ODL and Blended Mode)پروگرامز چار سالہ بی بی اے بی اے۔جنرل)ایسوسی ایٹ ڈگری آف آرٹس( بی اے ۔درس نظامی )ایسوسی ایٹ ڈگری اِن درس نظامی( بی اے۔ماس کمیونیکیشن)ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ماس کمیونیکشن( بی کام)ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس( بی ایل آئی ایس)ایسوسی ایٹ ڈگری اِن لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز( 2۔سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس 2۔سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اِن بزنس ایڈمنسٹریشن سپیشلائزیشن کے ساتھ) 1۔اسلامک بینکنگ 2۔ ہیومن ریسورس مینجمنٹ

3۔ مارکیٹنگ(ٹیچر ٹریننگ پروگرامز میں ایک سالہ ایم ایڈ ڈیڑھ اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ پروگرامز شامل ہیں۔ تمام پراسپیکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔امیدوار مجوزہ طریقہ کار کے مطابق داخلہ فارم آن لائن مکمل کرکے ارسال کرسکتے ہیں۔ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15۔اپریل مقرر کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں