انسانی حقوق ڈویژن

انسانی حقوق ڈویژن کے لیے اب تک 12 کروڑ 70 لاکھ روپے فنڈز جاری

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزارت منصوبہ بندی ترقی واصلاحات و خصوصی اقدامات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی کاموں میں انسانی حقوق ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر اب تک 12 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں،حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس شعبہ کے ترقیاتی کاموں کے لیے 19کروڑ85 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے انسانی حقوق کے ایکشن پلان پروگرام کے لیے 2کروڑ 80لاکھ،انسانی حقوقِ کے شعور میں آ گاہی پروگرام کے لیے 40لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں