وینٹی لیٹرز

امریکی صدر کا پاکستانی درخواست پر وینٹی لیٹرز بھیجنے کا اعلان

واشنگٹن(عکس آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے ان سے کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے وینٹی لیٹرز بھیجنے کی درخواست کی ہے جس پر وہ رضامند ہوگئے ہیں۔

عالمی وبا کے حوالے سے وائٹ ہاوس میں بریفنگ دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ان کی دنیا کے متعدد رہنماوں سے گفتگو ہوئی جنہیں وینٹی لیٹرز کی اشد ضرورت ہے اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ واشنگٹن ان کی ضرورت پوری کرنے میں مدد کریگا۔بریفنگ کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی صحت کی خرابی سے متعلق خبر غلط تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں