سینیٹر اعظم سواتی

اعظم سواتی کے خلاف درج تمام مقدمات اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست دائر

اسلام آ باد (کورٹ رپورٹر ) تحریک انصاف کے رہنما اور متنازعہ ٹویٹ کے ملزم سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف درج تمام مقدمات اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔ متنازعہ ٹویٹ کے ملزم تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

درخواست اعظم سواتی کے وکیل بیرسٹر بابر اعوان نے سپریم کورٹ میں دائر کی، جس میں وفاق، ڈی جی ایف آئی اے، آئی جیز سندھ بلوچستان کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف پیش کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے اعظم سواتی کو جھوٹے مقدمہ میں گرفتار کیا، ایف آئی اے کے مقدمہ کے بعد ملک بھر میں اعظم سواتی کیخلاف کئی مقدمات درج ہوئے۔

درخواست میں استدعا کرتے ہوئے مقف اختیار کیا گیا ہے کہ اعظم سواتی کو ملک کے دیگر علاقوں میں کیسز میں پیش ہونے پر سیکیورٹی خطرات ہیں، ان پر درج تمام مقدمات کو یکجا کرکے اسلام آباد منتقل کیا جائے، اور سپریم کورٹ میں درخواست کے التوا کے دوران درج مقدمات پر کارروائی معطل کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں