جوزف بوریل

اسرائیل لبنان کو جنگ میں گھسیٹنے سے باز رہے ،یورپی یونین

نیویارک ( عکس آن لائن)یورپی یونین خارجہ اور سلامتی امور کے سربراہ جوزف بوریل نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ لبنان کو جنگ میں گھسیٹنے سے باز رہے ۔

غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کئی ماہ سے اسرائیل اور لبنان بارڈر پر کشیدگی بڑھ رہی ہے اور اسرائیل کا حماس کی اتحادی تنظیم حزب اللہ سے تصادم بھی دن بدن سنگین ہورہاہے ۔

جوزپ بوریل نے لبنان میں اپنے ہم منصب سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بچنا انتہائی ضروری ہے ، اسرائیل نے اپنی پالیسی نہ بدلی تو مشرق وسطی کو جنگ سے محفوظ رکھنا مشکل ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں