اسحاق ڈار

اسحاق ڈار اور دیگر کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت 26مئی تک ملتوی

اسلام آباد (عکس آن لائن)احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور دیگر کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت 26مئی تک ملتوی کر دی گئی ۔

بدھ کو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔نیب کے اہم گواہ اور تفتیشی افسر نادر عباس عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شریک ملزم کے وکیل عدنان بٹ کی عدم دستیابی پر گواہ پر جرح نہ ہوسکی،نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی اور وکیل قاضی مصباح اور شریک ملزمان منصور رضا، نعیم محمود ،ملزم سعید احمد کی جگہ انکے نمائندے عمیر ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ،آئندہ سماعت پر وکیل صفائی نیب گواہ تفتیشی افسر نادر عباس پر جرح کریں گے،کیس کی مزید سماعت 26 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں