کوھاٹ پریس کلب

اراضی کی غیر قانونی تقسیم کے خلاف کوھاٹ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ و پریس کانفرنس

کوھاٹ (نمائندہ عکس آن لائن) درہ آدم خیل کی قوم شیراکی کے ملکان اور مشران نے شیخان قوم کی طرف سے شیراکی قوم کی اراضی کی غیر قانونی تقسیم کے خلاف کوھاٹ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور بعد ازاں پریس کانفرنس‘

قوم شیراکی کے ملکان و مشران ملک شوکت حسین‘ حاجی محبت علی خان‘ ملک جان محمد‘ ملک الف زمان‘ حاجی شاہ جہان‘ حاجی ابراہیم‘ حاجی خیال محمد و دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ زیر تعمیر کوھاٹ میڈیکل کالج کے متصل زمین جو ساڑھے 4 ہزار جریب ہے قوم شیراکی کی ہے جو باقاعدہ سرکاری ریکارڈ میں موجود ہے جبکہ اس اراضی کے متعدد عدالتی فیصلے بھی قوم شیراکی کے حق میں ہوئے انہوں نے کہا کہ شیخان کے ایک سابق ڈسٹرکٹ کونسلر الحامد نے اس اراضی کو شیخان کی ملکیت قرار دے کر اس کی غیر قانونی تقسیم کا عمل شروع کر رکھا ہے جسے ایم آر ایس تھانہ کے ایس ایچ او اسلام الدین کی پشت پناہی حاصل ہے

اس حوالے سے ہم نے عدالت سے رجوع کیا جس نے اس پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے تقسیم کا عمل بند کرنے کے احکامات جاری کیے مگر عدالتی حکم کے باوجود اس اراضی کی تقسیم کا کام جاری ہے اور اس کے ساتھ ساتھ الحامد نے ہماری پہاڑی کے تمام درخت کاٹ کر ٹھیکیدار جہانگیر کے ہاتھ چار کروڑ میں فروخت کر دیئے مگر قوم شیراکی کے کسی فرد کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اور اسلحہ کی نوک پر یہ ظلم و ستم جاری ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر کوھاٹ سمیت تمام متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس اراضی کی غیر قانونی تقسیم میں ملوث الحامد‘ جہانگیر اور اسلام الدین کےخلاف کارروائی کی جائے اور عدالتی احکامات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے بصورت دیگر اگر امن و امان کا کوئی مسئلہ پید اہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری درج بالا تینوں افراد پر عائد ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں