ادرک کے کاشتکار

ادرک کے کاشتکار فصل کی برداشت بروقت مکمل کریں، محکمہ زراعت

قصور(عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ادرک کی برداشت کسی یا کھرپے کی مدد سے کرنے اور گھٹلیوں کوزخمی ہونے سے بچانے کے لئے خصوصی اقدامات کی ہدایت کی ہے اورکہاگیاہے کہ ادرک کے کاشتکار فصل کی برداشت بروقت مکمل کریں اور رواں ماہ دسمبرکے آخری ایام میں جب ادرک کے پتے سوکھ جائیں اور ٹہنیاں نیچے گر پڑ یں تو سمجھ لیناچاہئیے کہ فصل برداشت کیلئے تیارہے اور اس کی برداشت میں تاخیر سے گریزکرنا چاہئیے۔

ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ فصل کی برداشت کسی یا کھرپے کی مدد سے احتیاط سے کرنی چاہئیے تاکہ گٹھلیاں زخمی نہ ہوں کیونکہ زخمی گٹھلیاں سٹور یج کے دوران بہت جلد خراب ہوجاتی ہیں جس سے منڈیوں میں اس کی اچھی یمت نہیں ملتی اور کاشتکاروں وسبزی فروشوں کو بھاری مالی نقصان کا سامناکرناپڑتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگلی فصل لگانے کیلئے بیج تیار کرنا ہو تو فصل کی برداشت فروری میں بھی کی جاسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں