آئی ایم ایف

آئی ایم ایف سے 45 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی دوسری قسط موصول

کراچی(عکس آن لائن) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)سے 45 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی دوسری قسط موصول ہوگئی ،اسٹیٹ بینک نے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے ملنے والی قسط اگلے ہفتے ذخائر کے ڈیٹا میں شامل ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق 20 دسمبر 2019 تک اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 1 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 10 ارب 90 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے،اسٹیٹ بینک اعلامیہ کے مطابق اس وقت کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 68 کروڑ ڈالر موجود ہیں۔ اسی طرح ملک کے مجموعی ذخائر 17.60 کرور ڈالر ہوگئے ہیں۔

،خیال رہے کہ رواں ماہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کا پہلا جائزہ مکمل کیا جس میں کہا گیا کہ پاکستان کا اقتصادی اصلاحات کا پروگرام درست سمت پر ہے اور پاکستانی حکام کے پالیسی پر عمل درآمد سے معیشت مستحکم کرنے میں مدد مل رہی ہے، مارکیٹ کے مطابق ایکسچینج ریٹ درست رہا۔آئی ایم ایف نے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے 45 کروڑ سے زائد کی دوسری قسط جاری کرنے کی بھی منظوری دی۔

یاد رہے کہ 3 جولائی 2019 کو آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالرز کے قرض کی منظوری دے تھی جو تین سال کے دوران وقتا فوقتا قسط وار جاری کیے جائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں