گھیاکدوکی فصل

گھیاکدوکی فصل کو لال بھونڈی کے حملہ سے بچانے کیلئے کاشتکاروں کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن) ترجمان محکمہ زراعت نے گھیاکدوکی فصل پرموسم گرماکی شدت میں اضافہ کے باعث لال بھونڈی کے حملہ کے خدشہ سے بچنے کیلئے کاشتکاروں کو فوری حفاظتی وتدارکی اقدامات کرنے کی ہدایت کی اورکہاہے کہ پھل بنتے وقت گھیاکدو کو انتہائی نگہداشت اور خصوصی دیکھ بھال کی اشدضرورت ہوتی ہے کیونکہ موسم گرماکے دوران لال بھونڈی گھیاکدو کی فصل کے پتوں اور اسکے پھول پر حملہ آورہوکر انہیں کھاجاتی ہے اور جوں جوں جملہ شدت اختیارکرتاجاتاہے ویسے ویسے گھیاکدو کا پھل سوکھ کا گرناشروع ہوجاتاہے۔

انہوں نےبتایا کہ پھل کی مکھی تیارشدہ پھل میں سوراخ کرکے گھیاکدومیں داخل ہوجاتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ موزیک وائرس کی بیماری رس چوسنے والے کیڑوں کے حملہ کی وجہ سے پھیلتی ہے جس سے ابتداء میں فصل کے پتے ہلکے سبزرنگ کے ہوجاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں