جاوید لطیف

کوئی متنازع شخصیت کسی ادارے کی سربراہ نہیں ہونی چاہیے‘ جاوید لطیف

لاہور (نمائندہ عکس)وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ سیاستدانوں پر الزام لگتے ہیں اور احتساب عوام کرتے ہیں لیکن کوئی متنازع شخصیت کسی ادارے کی سربراہ نہیں ہونی چاہیے‘نواز شریف وہی اشتہاری ہے جسے ہائی جیکر بنایا گیا‘ اب اشتہاری نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنے گا۔

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خاں قومی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہیں، وہ اورحواری مذہب کے حوالے سے گفتگو کر کے آگ سے کھیل رہے ہیں اور خانہ جنگی کروانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں پر الزام لگتے ہیں اور احتساب عوام کرتے ہیں لیکن کوئی متنازع شخصیت کسی ادارے کی سربراہ نہیں ہونی چاہیے۔جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف وہی اشتہاری ہے جسے ہائی جیکر بنایا گیا، اب اشتہاری نواز شریف ان شا اللہ چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا غیر مقبول فیصلہ سری لنکا جیسے حالات سے بچنے کے لیے کیا، الیکشن قوانین میں ضروری تبدیلیاں کرکے انتخابات کی جانب جانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے اسکینڈلز فرح خاں سے بشریٰ بی بی اور پھر عمران خان پر جاتے ہیں ، ان پر کام ہورہا ہے ، جلد عوام کے سامنے لائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں