جوار

کاشتکار جوار کی دوسری کٹائی پھول نکلنے سے پہلے مکمل کر لیں، زرعی ماہرین

فیصل آباد(عکس آن لائن)ماہرین زراعت نے چارے کے کاشتکاروں کو ہدائت کہ ہے کہ وہ جوار کی فصل کی دوسری کٹائی رواں ماہ کے دوران پھول نکلنے سے پہلے مکمل کرلیں کیونکہ اس وقت فصل کاٹنے پر مناسب غذائیت اور زیادہ پیداوار حاصل ہوتی ہے نیز جوار کی دوسری کٹائی سے 600 سے 800 من فی ایکڑ پیداوار حاصل ہو سکتی ہے تاہم فصل کو دیر سے کاٹنے کی صورت میں غذائیت کم ہونے کے ساتھ ساتھ کٹائیوں کی تعداد کم ہو جاتی ہے ۔

انہوں نے بتایاکہ کٹائی کے بعد جوار چارہ کی فصل کو ہرہفتے پانی دینا چاہئے تاکہ فصل کو سوکھنے اور کسی بھی قسم کی بیماری سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ موسم گرما میں چارے کی قلت پیدا ہو جاتی ہے لہٰذا بروقت سبز چارے کی کاشت اور محکمہ زراعت کے مشاورتی اقدامات پر عمل کر کے بہتر پیدا وار اور اچھی فصل کا حصول ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں