علی زیدی

پی ٹی آئی رہنماء علی زیدی کا پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

کراچی(عکس آن لائن)پی ٹی آئی رہنماء علی زیدی نے بھی تحریک انصاف اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ایک ویڈیو بیان میں علی زیدی نے 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کافی سوچ بچار کے بعد سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے،پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے پاکستان کی خدمت کی ہے اور پاکستان کے لیے سیاست میں آیا تھا، 9مئی کے واقعات کی مذمت کی تھی اور دوبارہ کرتا ہوں، افواج پاکستان ہمارا فخر ہے، ان کی وجہ سے ہم سکون سے سوتے ہیں کیونکہ وہ ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں، جو ہوا وہ غلط ہوا، اس میں جو بھی ملوث ہو اسے کیفرکردار تک پہنچانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ کافی سوچ بچار کے بعد یہ فیصلہ کیا جو مشکل فیصلہ تھا آسان فیصلہ نہیں تھا، فیصلہ کیا ہے کہ سیاست چھوڑ دوں گا، جب سیاست چھوڑ دوں گا تو پی ٹی آئی میں بھی جو عہدہ ہے ، ایم این اے سمیت سب سے استعفیٰ دیتا ہوں، پاکستان کی خدمت کرنے کی کوشش کروں گا۔
٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں