شہباز گل

ملکی معیشت کو ڈبونے کے بعد مفتاح اسماعیل کو فارغ کیا جارہا ہے، شہباز گل کا دعویٰ

اسلام آ باد (نمائندہ عکس )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے دعوی کیا ہے کہ ملکی معیشت کو ڈبونے کے بعد اب مفتاح اسماعیل کو فارغ کیا جارہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ مہنگائی اور ملکی معیشت کو ڈبونے کے تمام برے فیصلے کروانے کے بعد اب مفتاح اسماعیل کو فارغ کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ ان کی جگہ مشہور زمانہ اسحاق ڈار تشریف لارہے ہیں، جنہوں نے پچھلی باری 33 ارب ڈالر ضائع کیے تھے۔ شہباز گل نے مزید کہا کہ ڈالر ریٹ کو جعلی طریقے سے کنٹرول کرنے کے لئے یہ سکریٹری کا حصہ مکمل تباہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں