عمران اسماعیل

مذاکرات کا کوئی آپشن نہیں بچا، عوام کا فیصلہ فوری انتخابات، عمران اسماعیل

لاہور (نمائندہ عکس) پی ٹی آئی رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ اب مذاکرات کا کوئی آپشن نہیں بچا ہے، عوام کا فیصلہ ہے کہ فوری انتخابات کرائے جائیں۔ پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران حکومت سے مذاکرات کی خبروں پر سابق گورنر سندھ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

عمران اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مذاکرات کی جھوٹی افواہیں اڑانے والے ناکام ہونگے، اب مذاکرات کا کوئی آپشن نہیں بچا، عوام کا فیصلہ ہے کہ فوری انتخابات کرائے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں اور رہنماوں کی گرفتاریاں اور ان پر جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں، میڈیا پر پابندی اور کابینہ کی طرح کمیٹی میں بھرمار کرکے گمراہ کیا جا رہا ہے، ہمارا صرف ون پوائنٹ ایجنڈا ہے اور وہ ہے حقیقی آزادی۔

عمران اسماعیل نے وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کے بیان پر بھی ردعمل دیا ہے اور کہا ہے کہ ان سے بات کرنا بھی کون چاہتا ہے؟ ویسے بھی یہ تو اپاہج حکومت ہے ان کے ہاتھ میں ہے ہی کیا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں