جمشید اقبال چیمہ

لانگ مارچ جب منزل پر پہنچے گا اصل تعداد اور حکمرانوں کی حالت تب دیکھنے والی ہو گی ‘ جمشید اقبال چیمہ

لاہور( عکس آن لائن)پاکستا ن تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما،فوکل پرسن فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان اور عوام رانا ثنا اللہ کی گیدڑ بھبھکیوں سے ہرگز مرعوب نہیںہوں گے ،وزیر انتشار ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عوام کو مشتعل کر کے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں سوائے ناکامی کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ اپنے بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں بتایا جائے کیا اس دوران ایک گملا بھی ٹوٹا ہے ؟

۔تحریک انصاف پر امن اور جمہوری جماعت ہے اور ہمارے لانگ مارچ کا مقصد صرف فوری اور صاف و شفاف انتخابات کا مطالبہ ہے لیکن حکومت جا ن بوجھ کر حالات خراب کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عقل کے اندھوں سے کوئی پوچھے لاکھوں کے اجتماع کے باوجود ابھی بھی عمران خان کو فیس سیونگ کی ضرورت ہے ایسے بیانات امپورٹڈ حکمرانوں کے حواس باختہ ہونے کا منہ ثبوت ہیں۔ لانگ مارچ کا سفرتو ایک چھوٹا سا ٹریلر ہے جب لانگ مارچ اپنی منزل مقصود پر پہنچے گا اصل تعداد اور حکمرانوں کی حالت تب دیکھنے والی ہو گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں