جمشید اقبال چیمہ

ضمنی انتخابات میں لوٹوں ، انکی سرپرستی کرنے والوں کی سیاست عبرت کا نشان بنے گی ‘جمشید اقبال چیمہ

لاہور(نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و فوکل پرسن فوڈسکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی ذات نہیں بلکہ ملک و قوم کی حقیقی آزادی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ،قوم جاگ چکی ہے اور اس کا شعور بھی بیدا ر ہوا ہے ان شااللہ لوٹوں اور ان کی سرپرستی کرنے والوں کی سیاست عبرت کا نشان بنے گی اور ان کی ضمانتیں ضبط ہوں گی ، نا اہل حکومت اپنی غلط پالیسیوں سے ملک کو دیوالیہ کرنے اور قحط کی طرف دھکیل رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہارا نہو ں نے ضمنی حلقے پی پی 158کے امیدوار میاں اکرم عثمان ،ڈاکٹر نوشین حامد اوردیگر کے ہمراہ مختلف مقامات پر انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

جمشید اقبال چیمہ نے جن لوگوں نے چالیس دنوںمیںملک کا یہ حال کر دیاہے انہوں نے چالیس سالو ں میںملک کے ساتھ کیا کیا ہوگا ۔ان کا اقتدار میں آنے کا مقصد صرف اپنے کرپشن کے مقدمات ختم کرانا ہے اور نیب قانون میں ترامیم اس کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کے ذریعے 1100ارب روپے کے کرپشن کیسز معاف کرائے گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے دورہ لاہور کے بعد امپورٹڈ ٹولے کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں اور انہیں دن اور نہ رات کو چین نصیب ہو رہا ہے ۔

ان شا اللہ پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار کامیابی حاصل کریں گے اور اتحادیوں سے مل کر دوبارہ پنجاب میں حکومت بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں