شہباز گل

شہباز گل کا احسن اقبال پر طنزیہ وار

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے احسن اقبال کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تجربے کار ٹیم کی ایک اور پیشکش، احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کرپشن کر کے ہی ترقی ہوتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شہباز گل نے کہا کہ اس سے پہلے میں مانگنے نہیں آیا بس حالات تنگ ہیں، کپڑے بیچ کر آٹا سستا کرنا ہے، 1 پیالی چائے چھڑوانا، 4 بندے مل کر ایک روٹی کھائیں۔

شہباز گل نے اپنے ٹوئٹر پر کہا کہ ہم وینٹی لیٹر پر ہیں قومی غیرت کی بات مت کریں، ماشااللہ کیا تجربے کار ٹیم ہے۔ شہباز گل نے مزید کہا کہ ان کے حوالے تو ترقی یافتہ ترین ملک بھی کر دیں تو چند سالوں میں ملک کو کنگال اور سات براعظموں میں انکی اولادوں کے پاس جائیدادیں ملیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں