شہباز شریف

شہباز شریف نے بجٹ سیشن سے متعلق پارٹی اکنامک ایڈوائزری کونسل کو اہم ہدایات جاری کر دیں

اسلام آ باد (عکس آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بجٹ سیشن سے متعلق پارٹی اکنامک ایڈوائزری کونسل کو اہم ہدایات جاری کر دیں ہیں کہ عوامی مفادات کے منافی بجٹ سازی کی مزاحمت کریں گے، عوام دشمن بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے، پری بجٹ سیمینار منعقد کیاجائے تاکہ عوام کو معیشت کی حقیقی صورتحال کا پتہ چل سکے،

عوام کو بتانا ضروری ہے کہ کس طرح معاشی حقائق میں ہیرا پھیری اور جعلسازی کی جارہی ہے معاشی ماہرین پری بجٹ سیمینار میں معیشت کی حقیقت قوم کو بتائیں گے گندم کے غلط اعدادوشمار کی وجہ سے پہلے بھی ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہوا، ایک بار پھر ملک کے ساتھ یہ واردات دوہرائی جا رہی ہے حکومتی معاشی ہیرا پھیریوں کی قیمت عوام مہنگائی سے ہر روز ادا کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں