سپیکرپنجاب اسمبلی

سپیکرپنجاب اسمبلی نے 18 لیگی ارکان اسمبلی کو معطل کر کے ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کر دی

لاہور ( عکس آن لائن) سپیکرپنجاب اسمبلی سردار سبطین خان نے مسلم لیگ (ن) کے 18 ارکان صوبائی اسمبلی کو معطل کرتے ہوئے ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران لیگی ارکان نے سپیکر ڈائس کے سامنے شور شرابا کیا تھا ۔

جس پر (ن) لیگ کے 18ارکان میاں عبدالرئوف،سمیع اللہ خان،ملک محمد وحید،عظمیٰ بخاری ، صبا صادق،راحیلہ خادم حسین،رابعہ نصرت ، رابعہ فاروقی،زیب النساء اعوان،ذیشان رفیق ، کنول لیاقت ایڈوکیٹ،گلناز شہزادی ،نفیسہ امین،محمد افضل ،عادل بخش،سعدیہ ندیم ،راحت افزا اور سنبل مالک حسین کو معطل کر دیا گیا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے ارکان پر پندرہ نشستوں کے لیے ایوان میں داخلہ پر پابندی عائد کر دی ۔لیگی ارکان کی رکنیت معطلی کا اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں