زمین ڈاٹ کام

زمین ڈاٹ کام کے زیر اہتمام لاہور میں پراپرٹی سیلز ایونٹ کا انعقاد، بڑی تعداد میں شہریوں کی شرکت

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان کے معروف رئیل اسٹیٹ ادارے زمین ڈاٹ کام نے لاہور میں پراپرٹی سیلز ایونٹ کا انعقاد کیا جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ لاہور کے نجی ہوٹل میں منعقد ہوئےاس ایونٹ میں سوئس مال، ۱۰۱ بائی آئیکون، پارک ہاوس اپارٹمنٹس، جناح اسکوائر ریزیڈنشل اپارٹمنٹس، امانہ مال سروسڈ اپارٹمنٹس سمیت دیگر کئی رئیل اسٹیٹ کے بہترین منصوبے پیش کئے گئے تھے۔ ایونٹ میں سینئر ڈائریکٹر سیلز لئیق چوہدری ، ڈائریکٹر سیلز باسل حفیظ، حافظ عثمان اور علی ریحان سمیت سینئرعہدیداران بھی شریک تھے۔ واضح رہے کہ ایونٹ میں پیش کئے جانے والے منصوبوں کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق صرف اور صرف زمین ڈاٹ کا م کو حاصل ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز لئیق احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ کہ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے پیش کردہ منصوبے بہترین اور قابل اعتماد ہونے کی بدولت شہریوں میں یکساں مقبول ہیں ۔زمین ڈاٹ کام نے پراجیکٹ سیلز کی دنیا میں اپنی شاندار خدمات سرانجام دی ہیں جس کی وجہ سے آج ملکی معیشت میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر ایک مرکزی شعبے کی حیثیت رکھتا ہے۔
پراپرٹی سیلز ایونٹ کے دوران زمین ڈاٹ کام کی باخبر سیلز ٹیم نے مارکیٹ کی صورتحال، تحقیق اور مکمل اعداد و شمار پر مشتمل پریزنٹیشن کے ذریعے صارفین کو محفوظ سرمایہ کاری کے حوالے سے رہنمائی اور معلومات بھی فراہم کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں