آلودہ ترین

دنیا کے آلودہ ترین ممالک کی فہرست میں پاکستان پہلے نمبر پر آگیا

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین ممالک کی فہرست میں پاکستان پہلے نمبر پر آگیا ہے اور اس کے دو بڑے شہر پہلے پانچ آلودہ ترین شہروں میں شامل ہیں۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 201 سے 300 تک کی شرح آلودگی کے اعتبار سے انتہائی مضر صحت ہے اور پاکستان کے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے دارالخلافہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے جہاں آلودگی کی شرح 391 پرٹیکیولیٹ میٹرز تک پہنچ گئی ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق بھارت دنیا کا دوسرا آلودہ ترین ملک ہے جہاں دارالحکومت نئی دہلی میں شرح آلودگی 225 پرٹیکیولیٹ میٹرز تک پہنچ گئی ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس چارٹ کے مطابق کراچی میں آلودگی کی شرح 167 پرٹیکیولیٹ میٹرزتک پہنچ گئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں