پیٹرولیم مصنوعات

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی

اسلام آباد (عکس آن لائن)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل پر 15.44 فیصد سے سیلز ٹیکس کم کرکے 10.07 فیصد مقرر کر دیا گیا ،لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 3.67 فیصد مقرر کردی گئی، لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 7.56 فیصد تھی، پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کی شرح برقرار رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں