ایل پی جی

حکومت نے ایل پی جی کی درآمد کیلئے پیپرا رولز میں نرمی کی منظوری دیدی

اسلام آباد(عکس آن لائن) حکومت نے سردیوں میں گیس بحران سے نمٹنے کے لئے ایل پی جی کی درآمد کیلئے پیپرا رولز میں نرمی کی منظوری دے دی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے ایل پی جی کی درآمد کیلئے پیپرا رولز میں نرمی کی منظوری دیدی ، وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لے لی گئی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپرا رولز میں نرمی کا اطلاق ایل پی جی کے اسپاٹ کارگوز کی درآمد پر ہوگا جبکہ سوئی سدرن ایل پی جی لمیٹڈ کیلئے اسپاٹ کارگوز کی درآمد پرپیپرا رولزمیں نرمی ہوگی۔ذرائع نے مزید کہا ہے کہ آئندہ 5ماہ میں ایک لاکھ میٹرک ٹن ایل پی جی درآمد کرنے کی تجویز ہے ، نومبر2022 تا مارچ 2023 ماہانہ 20 ہزار ٹن ایل پی جی درآمد کا منصوبہ ہیو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں