شاہد خاقان عباسی

حکومت اقتدار کے جانے سے خوفزدہ ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت اقتدار کے جانے سے خوفزدہ ہے اور ا قتدار کو بچانے کیلئے ہرہتھکنڈہ استعمال کررہی ہے، وزیراعظم اور وزرا سرعام دھمکیاں دے رہے ہیں، حکومت تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ پارلیمنٹ میں کرے اور اگر مقابلہ پارلیمنٹ کے باہر کرنا ہےتو ذمہ دار آپ خود ہونگے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجزواقعہ ملکی تاریخ کاسیاہ باب ہے جس میں پولیس کے پاس ہر قسم کا اسلحہ تھا اور پولیس نے اس طرح کارروائی کی جیسے دہشتگرد کے ٹھکانے پرکررہے ہوں ۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز والے واقعے میں صلاح الدین ایوبی، سعدرفیق، کامران مرتضی کو زدوکوب کیا گیا، صلاح الدین ایوبی کے کمرے کا دروازہ توڑا گیا اور صلاح الدین ایوبی اور جلال الدین کو اغوا کر کے تھانے لے کر گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت تحریک عدم اعتماد سے پہلے بڑکیں مارتے تھے لیکن اب تحریک جمع ہوگئی ہے تو حکومت ہمت کا مظاہرہ کرے اور اسمبلی کا اجلاس بلائیں اور ساتھ ہی اسپیکراپنے نیوٹرل ہونے کاثبوت دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں