مسرت جمشید چیمہ

حکومت ابتر معیشت کو ٹھیک کرنے کی بجائے سیاسی مخالفین کو گرفتار کرنے میں لگی ہوئی ہے’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(عکس آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت ملک کے ابتر معاشی حالات کو ٹھیک کرنے کی بجائے سیاسی مخالفین اور ان کے اتحادیوں کو گرفتار کرنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں جس سے ان کے وژن کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے،ہر گزرتے دن بدامنی ، معاشی ابتری کی وجہ سے عوام امپورٹڈ ٹولے پر عدم اعتماد کر رہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام امپورٹڈ ٹولے کی بجائے ان کو لانے والوں کو حالات کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں،22کروڑ عوام کے ملک کیلئے یہ انتہائی تشویشناک صورتحال ہے ۔

انہوںنے کہاکہ حکومت کے پاس عوامی مینڈیٹ نہ ہونے کی وجہ سے سارا ملبہ ان کو لانے والوں پر گر رہا ہے،ملک کے نازک ترین حالات کے باوجود ہدف پی ٹی آئی اور اس کے اتحادی ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ شیخ رشید ملک کے سینئر سیاستدان ہیں ، رات کی تاریکی میں ان کا اغوا ء قابل مذمت ہے ،عمران خان کی جان کو لا حق خطرات کے حوالے سے پیشگی کی گئی بات سچ ثابت نہیں ہوئی؟،تحقیقات اور اصل ملزمان پکڑنے کی بجائے سارا زور جے آئی ٹی کو بند کرنے پر لگایا گیا ،اس کے پیچھے کون سی طاقتیں ہیں عوام سے کچھ ڈھکا چھپا نہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں