تعلیمی بورڈز

ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا

سرگودھا(عکس آن لائن)ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا جن کے لئے جاری ڈیٹ شیٹ کے مطابق میٹرک کے امتحانات کا آغاز 18 جون اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 3 جولائی سے شروع ہوںگے جن کی تکمیل کے 45 روز بعد تمام تعلیمی بورڈز نتائج کا اعلان کریں گے۔

معلوم ہوا ہیکہ مٹرک پارٹ ون جماعت نہم اور انٹرمیڈیٹ پارٹ ون فسٹ ائیر کو پروموٹ کر کے میٹرک پارٹ ٹو جماعت دہم اور انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو سکینڈ ائیر کہ کلاسز کا آغاز عید کہ بعد سخت ایس او پیز کہ ساتھ متوقع ہے تاپم جماعت نہم اور فسٹ ائیر کی کلاسز ابھی بند رہیں گئیں۔امسال تعلمی بورڈ طلبہ سے پریکٹیکلز نہیں لیں گے۔ جبکہ نئے تعلیمی سال کا آغاز 15آگسٹ سے کیا جا رہا ہیاور تعلیمی اداروں میں یکم جولائی سے 15 آگسٹ تک موسم گرما کی تعطیلات رہیں گے۔تمام بورڈز کو میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتخانات کی تکمیل کے 45 روز بعد نتائج دینے کا پابند بنایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں