پرویز حنیف

تذبذب اور ہیجان کی کیفیت معیشت کی ترقی ،سرمایہ کاری کیلئے نقصان دہ ہے ‘ چیئر پرسن سی ٹی آئی

لاہور( عکس آن لائن) کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن و لاہور چیمبر کے سابق صدر پرویز حنیف نے کہا ہے کہ گھمبیر چیلنجز سے دوچار ملک سیاسی عدم استحکام کا ہرگز متحمل نہیں ہو سکتا ،تذبذب اور ہیجان کی کیفیت میں تو مقامی سرمایہ کار محتاط ہو جاتے ہیں ایسے میں بیرونی سرمایہ کاری کا رجحان کیسے فروغ پائے گا، حکومت اور اپوزیشن کو ایک دوسرے کے خلاف محاذ کھولنا چاہیے اور نہ مذاکرات کے دروازے بند کرنے چاہئیں،ملک کو تحمل مزاجی کے ساتھ آئینی او رجمہوری راستے پر چلایا جائے ۔

اپنے بیان میں پرویز حنیف نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ملک کی سیاست میں جس طرح کا رجحان غالب ہے ایسے میں ہر طبقہ شدید پریشانی میں مبتلا ہے ۔ مایوسی اور ہیجان کی کیفیت معیشت کے لئے زہر قاتل ہے اس لئے سب کو سوچ بچار کرنی چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ اگر ملک میں سیاسی عدم استحکام کی صورتحال ہو گی تو کسی بھی شعبے میں ہونے والی ترقی کو ریورس گیئر لگ جائے گا جس کاپاکستان متحمل نہیں ہو سکتا ۔پرویز حنیف نے کہا کہ حکومت او راپوزیشن کے سنجیدہ لوگ موجودہ حالا ت میں ٹھہرائو لانے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں