اسد قیصر

بیرونی سازش کے نتیجے میں ہم پر امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی ‘ اسد قیصر

اسلام آباد (نمائندہ عکس )تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے کمیٹی نے 2مرتبہ تسلیم کیا پاکستان کے معاملات میں مداخلت ہوئی اور ہمیں دھمکیاں دی گئیں ‘سپریم کورٹ بیرونی مراسلے کی تحقیقات کرے اور جوڈیشل کمیشن قائم کرکے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کردے ،بیرونی سازش کے نتیجے میں ہم پر امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی ہے ، سپریم کورٹ واضح کرے ، اگر ہم تحریک عدم اعتماد کے دوران اس وقت کے وزیر قانون کی جانب سے اٹھائے گئے نکات پر رولنگ نہ دیتے تو کیا سپریم کورٹ کا بھی فیصلہ یہی ہونا تھا جوفیصلہ ابھی آیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ میں نے بیرونی مراسلہ خود یکھا ہے جس میں پاکستان کو دھمکیاں دی گئیں ، اور اس میں تحریک عدم اعتماد کا ذکر آیا تھا ۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران میں نے اس وقت کے اپوزیشن لیڈر اور اس وقت وزیراعظم شہبا زشریف سے کہا تھا کہ اگر آپ خط دیکھنا چاہیں تو خط موجود ہیں آپ ملاحظہ کرسکتے ہیں لیکن شہباز شریف صاحب نے خط دیکھنے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا اسد قیصر نے کہا کہ ہم تمام ممالک کے ساتھ برابری اور دوستی کی اصولوں کے مطابق تعلقات کے خواہاں ہیں کسی ملک کو اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے یا ہمیں دھمکیاں دیں ہم ایک آزاد اور خود مختار ملک ہیں

انہوں نے کہا کہ ہم نے وہ خط باحیثیت سپیکر قومی اسمبلی سپریم کورٹ آف پاکستان کو بھجوایا ہے اور چیف جسٹس سے درخواست کی ہے کہ وہ اس خط کی تحقیقات کروائیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے کمیٹی نے دومرتبہ تسلیم کیا ہے کہ پاکستان کے معاملات میں مداخلت ہوئی اور ہمیں دھمکیاں دی گئیں ہیں میں نے وہ مراسلہ خود پڑھا اور اس کے نتیجے پر پہنچا کہ حکومت گرانے کیلئے بیرون ملک سازش کررہا ہے ہم نے کوئی غیرقانونی رولنگ نہیں دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں