اعظم سواتی

ایک ہی قانون کے مطابق تمام جماعتوں کی سکروٹنی ہو تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی جلد ہو جائےگا‘اعظم سواتی

اسلام آباد (نمائندہ عکس)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی نے کہا کہ ایک ہی قانون کے مطابق تمام جماعتوں کی اسکروٹنی کی جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے عامر کیانی نے ایک درخواست جمع کروائی تھی، درخواست میں کہا ہے کہ کہ ہمارے اکاونٹس کی سکروٹنی ہوئی ہے۔

اعظم سواتی نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کی سکروٹنی کی جارہی ہے پھر دیگر جماعتوں کی بھی ہونی چاہئیے، الیکشن کمیشن جس طرح باقی جماعتوں کو ٹریٹ کرتا ہے اسی طرح پی ٹی آئی کو بھی کرے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہی قانون کے مطابق تمام جماعتوں کی سکروٹنی کی جائے، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی جلد ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں